وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ پانچ تاریخ سے پہلے ادائیگی یقینی بنانے کا حکم , وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر151 میں سے 149 ستھرا پنجاب کمپنی کے ورکرزکو ادائیگی مکمل ستھرا پنجاب ورکرز کو بروقت ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اور فوری قانونی کارروائی کی ہدایت, کمرشل اور رہائشی علاقوں میں ہر ماہ صفائی برقرار رکھنے والوں کو انوائرمنٹ فرینڈلی سٹیزن سٹیکر دیا جائے گا- صفائی برقرار رکھنے والے شہریوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے گفٹ /سرٹیفکیٹ ملے گا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاایم ڈی واساز کو روزانہ خود دو گھنٹے فیلڈ میں جانے کا حکم , ٹی ایم او اور ایف ایم او کو روزانہ کم از کم پانچ یوسی وزٹ کرنے اور صفائی کا جائزہ لینے کی ہدایت- ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک کرنے کی ہدایت, ای بائیک پر سوار اینٹی لٹرنگ سکواڈ روڈز، گلی محلوں اور بازاروں میں مانیٹرنگ کریں گے-
ستھراپنجاب ورکرز کے لئے مری کی طرز پر گاربیج بیگ ہمراہ رکھنا ضروری قرار- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کوتاہی برتنے والے افسروں پر سخت برہمی کا اظہار, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شہروں اور دیہات میں سٹاف اور ورکرز کی غیر حاضری کی رپورٹ کا سخت نوٹس, صفائی آپریشن میں کوتاہی اور گھپلے پر سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا حکم, گلی محلوں اور روڈز کے اطراف خالی پلاٹس کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت, ویسٹ انکلیوژر کی ریگولر صفائی اور ٹوٹی دیواروں اور دروازوں کی مرمت کا حکم بھی دیا- مکینیکل سویپر کی مرمت اور درستگی یقینی بنانے کی ہدایت، روزانہ جائزہ لینے کا حکم , روجھان اور چوبارہ میں ورکرزکو ادائیگی نہ کرنے پرمتعلقہ کمپنی کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا نکاسی آب میں بہتری کے لئے ڈی سیلٹنگ جاری رکھنے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی صفائی سے متعلق عوامی شکایات فوری طور پر حل کرنے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب کے ایم ڈی، ایف ایم او اور ٹی ایم او کے”کے پی آئیز“ مقرر کرنے کی ہدایت ستھرا پنجاب میں بری کارکردگی پر ایم ڈی ستھرا پنجاب کو تین سال پوسٹنگ نہیں ملے گی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہرشہر میں ستھراپنجاب کمپنی کی رپورٹ خودبھی مانیٹرنگ کریں گی-
ستھرا پنجاب آپریشنز میں کرپشن اور کوتاہی برتنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مرکزی سڑکوں پر گندگی سے بھرے ویسٹ انکلیوژر افسوسناک ہیں۔ ستھرا پنجاب ورکرز کو بروقت تنخواہ نہ دینے والی کمپنی کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ستھرا پنجاب کے صفائی آپریشن میں ہرروز بہتری آنی چاہیے۔ دفتروں میں آرام سے بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے لوگ گوارہ نہیں، کام کرنا ہوگا۔ ستھرا پنجاب عوام کی سہولت، صفائی اور سوشل سروس کا قابل قدر پروگرام ہے۔