مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اعلی حکام کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین پاکستان سٹریٹجک ڈائیلاگ کی دوسری نشست میں پاکستان کی قیادت کریں گے.

جبکہ چین کی طرف سے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی نمائندگی کریں گے۔ چین پاکستان وزرا خارجہ کے سٹریٹجک ڈائیلاگ کا پہلا اجلاس گزشتہ برس مارچ میں منعقد ہوا تھا۔

ان مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے تعاون، دوطرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان چین “سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹیو شراکت داری” مزید مضبوط بنانے اور سٹرٹیجک کمیونیکیشن سمیت متعدد امور پر چین کے ساتھ اشتراک عمل مزید گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان اور چین گہرے ترین دوست اور پختہ شراکت دار ہیں۔ ان کی دوستی باہمی اعتماد، ہم آہنگی، اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہے۔

دونوں ممالک یکساں مستقبل کی خاطر چین پاکستان قریبی شراکتی کمیونٹی کی تشکیل کے لئے پرعزم ہیں۔