پاکستان میں آبادی میں اضافہ تیزی سے بڑھتے ہوئے قومی مسائل میں شامل ہوگیا ہے اور نیشنل پاپولیشن کونسل نے اسے قومی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آبادی، ترقی اور پائیداری کے درمیان تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبادی میں تیز رفتار اضافے سے نمٹنے کے لیے پالیسی سطح پر مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ حکام کے مطابق آبادی میں مسلسل اضافہ تعلیم، صحت، روزگار، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات پر اضافی دباؤ پیدا کرسکتا ہے۔