پاکستان میں مہنگائی کی قلیل مدتی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے میں سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 51 اشیا پر مشتمل ہفتہ وار باسکٹ میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 9 اشیا سستی ہوئیں اور 23 کی قیمتیں برقرار رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق خوراک کی بعض اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے ہفتہ وار مہنگائی بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔