مسیحی شادی ترمیمی ایکٹ

پنجاب میں مسیحی شادی ترمیمی ایکٹ اسمبلی میں پیش کرنے پر اتفاق، آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جامع اور مساوی پنجاب کے وژن کے مطابق، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیرِ صدارت مسیحی پرسنل لاء سے متعلق اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی نے ایک تاریخی اتفاقِ رائے حاصل کر لیا ہے۔ کمیٹی نے مسیحی شادی ترمیمی ایکٹ کو صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایک اور اہم پیش رفت کے طور پر محکمہ مسیحی شادیوں کی رجسٹریشن کے لیے ایک جدید اور شفاف آن لائن نظام متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کا مقصد ریکارڈ میں موجود تضادات کا خاتمہ اور خاندانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔مزید برآں، پنجاب بھر کی جیلوں میں قید مسیحی قیدیوں کے لیے مذہبی تعلیم، امتحانات کی سہولیات اور مستند مذہبی اساتذہ کی فراہمی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔یہ اقدامات حکومتِ پنجاب کے اقلیتی حقوق کے تحفظ، معاشرے میں شمولیت کے فروغ اور قانونی و سماجی تحفظات تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔