زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام پشاور میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد، کثیر تعدار میں سرمایہ کاروں نے شرکت کی

پشاور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کےسب سے موثر رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نےپشاور میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں سرمایہ کاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پشاور میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے منافعہ بخش منصوبے پیش کئے گئے ۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف اور صرف زمین ڈاٹ کا م کو حاصل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر نارتھ حسن دانش کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ ایک جانب ادارے کی پہچان بن چکے ہیں تو دوسری جانب عوام میں بھی اپنا اعتماد قائم کر چکے ہیں۔ ہم ایسے پراجیکٹس پیش کرتے ہیں جن میں سرمایہ کاری سے بھر پور فائدہ ہوتا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس مستقبل میں بھی پیش کئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز خرم حسین کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے ایونٹس کا رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوتا ہے، پشاور میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بہت سی صلاحیت ہے جس کو بروئے کار لا کر شہر کےپراپرٹی شعبے کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔
پراپرٹی سیلز ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔