رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر سے) متحدہ علماء کونسل اور محمدیہ قرآن انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر سے) متحدہ علماء کونسل اور محمدیہ قرآن انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت متحدہ علماء کونسل کے رہنماؤں قاری علامہ غلام مرتضیٰ نوری مولانا قاری محمد اسلم صدیقی مولانا قاری پیر عاشق رسول صدیقی حافظ ابو حذیفہ محمدیہ قرآن انسٹیٹیوٹ کے بانی مولانا قاری حافظ زبیر فاروقی اور متحدہ علماء کونسل کے میڈیا ایڈوائزر راؤ عتیق گوہر نے کی ریلی میں شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینرز فلیکسز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی حکمران پارٹی بی جے پی کے خلاف نعرے درج تھے ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی کلمہ چوک پہنچی جہاں پر مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ بھارتی حکمران پارٹی کی ترجمان نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے مسلمان اپنے جان و مال بیوی بچوں ماں باپ سے بڑھ کر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں اس گستاخی پر حکمران اور عالم اسلام فوری نوٹس لیں اور اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں اور اس معلونہ کو سزا دلوائیں ورنہ احتجاج اور انتقام کا سلسلہ پوری دنیا میں پھیل جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہوگی