سندیلیانوالی (صفدر اقبال ملوکا سے) تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سندیلیانوالی کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت احتجاجی ریلی نکالی گئی

سندیلیانوالی (صفدر اقبال ملوکا سے) تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سندیلیانوالی کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں انڈین ملعونہ کے خلاف مذمتی نعرے لگائے گئے اور شرکا نے مذمتی پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے،احتجاجی ریلی کی قیادت قاری ارشد امیر تحریک لبیک٫ مقصود نوہانہ٫ حافظ عرفان گولڑوی٫غلام حسین٫ قاری عمران بندیالوی٫ قاری غلام مرتضی٫حافظ بلال چشتی٫قاری ارشد نے کی مین چوک میں قاری جاوید چشتی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے،نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے امت مسلمہ کو امن وسلامتی اور ادب کا،درس دیا ہے۔جبکہ یہود و نصاری اور ہنود بار بار قرآن اور صاحب قرآن اور دین اسلام کے بارے میں گستاخانہ خاکے شائع کرتے رہتے ہیں۔ مودی اور اسکی دہشت گرد حکومت اسلام اورمسلمانوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے ،نہتے معصوم کشمیریوں کوانکے گھروں میں عرصہ درازسے بلا جواز قید کیا ہوا ہے۔پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت مسلسل سازشیں کررہی ہے۔مقررین نے او آئی سی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ مودی کا اس ملعونہ کو عہدے سے ہٹانا کافی نہیںذمہ داروں کو سزاد ی جائے اور پوری دنیا خصوصا ًمسلم ممالک بھارتی مصنوعات کا تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کریں مسلمان ہر چیز پر کمپرومائز کرسکتا ہے ہر چیز برداشت کر سکتا ہے لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہونے والی گستاخی کو برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا تن من دھن سب کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہے۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی ملعونہ کی اس گستاخی پر بھارت سے پرزور مذمت کی جائے