عامر لیاقت حسین تنہائی میں انتقال کر گئے..

نہ ماں نہ بہن کون کرے بین ۔ عامر لیاقت حسین تنہائی میں انتقال کر گئے۔ وہ شخص جو کبھی محفل تھا، روح محفل تھا، وجہ محفل تھا، اکیلا ہی مر گیا۔دانیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا اور سات جون کو عدالت میں سماعت تھی۔۔۔چل بھئی دنیا!
آج تیرا ہر دعویٰ ختم ہوتا ہے۔۔لپیٹ اپنی بساط اور اپنا دفتر
وہ گیا عامر لیاقت حسین۔ ایک عہد، ایک دور، ایک برینڈ جو عروج تھا تو مثال بنا۔ جو زوال تھا تو بھی باکمال تھا
بس اتنی سی اوقات ہے انسان کی۔جو اتنی بڑی باتیں کرتا ہے۔جس قطرہ سے پیدا ہوا اگر وہ سوچ لے تو انسان کبھی گھمنڈ غرور نہ کرے۔