دانش تیمور

ڈرامہ سیریل’’دیوانگی‘‘ میں کردار سلطان کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ،دانش تیمور

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) اداکار دانش تیمور نے ڈرامہ سیریل’’دیوانگی‘‘ میں کردار سلطان کو پسند کرنے

پر مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ ڈرامے کی پوری ٹیم کے انتہائی

مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں اتنا اچھا کردار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلطان کا کردار پہلے دن سے

ہی ان کے دل کے بہت قریب تھا اور پھر مداحوں کی پذیرائی پر انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی۔ انہوں نے ساتھی

اداکارہ حبا بخاری اور علی عباس بارے کہا کہ کہ وہ دونوں بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بہترین انسان بھی ہیں.

اور انہیں ان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔