سائرہ نسیم

ہر روز نیا رجحان سامنے آرہا ہے جس سے تذبذب کی صورتحال ہے‘ سائرہ نسیم

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ ) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ اگر فلم انڈسٹری عروج حاصل کرے گی تو موسیقی

کے شعبے سے وابستہ لوگ بھی خوشحال ہوں گے، ہر روز نیا رجحان سامنے آرہا ہے جس کی وجہ سے تذبذب

کی صورتحال ہے۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی موسیقاروں اور گلوکاروں نے

نام کمایا ہے سب کو فلم انڈسٹری کی نسبت شہرت ملی ہے اس لئے یہ کہنا درست ہے کہ اگرفلم انڈسٹری عروج

حاصل کرے گی تو موسیقی کے شعبے سے وابستہ لوگ بھی خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلموں کی

کامیابی کے لئے اسکرپٹ پر توجہ دینا ہو گی تاکہ فلم بین سینماؤں کی جانب راغب ہوں اور موجودہ حالات یہ

بہترین تفریح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر روز نیا رجحان سامنے آرہاہے ابھی لوگ ایک رجحان کے

بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں کہ نیا رجحان سامنے آجا تاہے جس سے تذبذب کی صورتحال ہے ۔