سعید غنی

وزیراعظم کو کراچی بار بار آنا چاہیے، سعید غنی

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کراچی بار بار آنا

چاہیے، وفاقی حکومت کراچی کے لئے کچھ کرتی ہے تو یہ ان کا احسان نہیں بلکہ فرض ہے۔خصوصی گفتگو

کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم کو ملک کے دوسرے شہروں کا بھی دورہ کرنا

چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کراچی آنا کوئی انوکھی بات نہیں ہونی چاہیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ

وزیراعظم کراچی آئیں اور صرف اعلانات کر کے جائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورے سے جو

توقعات کی جارہی ہیں وہ پوری ہوں تو خوشی ہوگی، کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاق بھی اپنا کردار

ادا کرے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی سندھ کے رہنمائوں کو سیاسی نظام کا کچھ نہیں پتہ ہے۔