کلبھوشن یادیو

بھارت جلد از جلد کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرے، پاکستان

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان نے ایک بار پھر بھارت سے جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کو نیا نوٹ وربیل بھجوا دیا۔

نوٹ وربیل کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی نقل بھی بھجوائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت جاسوس کلبھوشن یادیوکی اپیل کے لیے وکیل مقرر کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرنے کے لیےبھارت کو ایک اور پیشکش کی ہدایت کی ہے۔