ایف آئی اے کی کاروائی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کاروائی

لاہور،لیسکو کے بجلی میٹرز میں غیر قانونی ردوبدل اور ریورسنگ کرنے والا ملزم گرفتار – ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا – گرفتار ملزم کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے- ملزم کے قبضے سے لیسکو کے بجلی میٹرز، میٹر ریورسنگ ڈیوائسز، لیپ ٹاپ اور خصوصی سافٹ ویئر برآمد ہوئے – ملزم خصوصی سافٹ ویئر اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے لیسکو میٹرز کا بجلی استعمال کا ریکارڈ تبدیل اور ریورس کر رہا تھا- ملزم بجلی کی اصل کھپت کو کم ظاہر کر کے لیسکو کو لاکھوں روپے کے مالی نقصان پہنچانے میں ملوث پایا گیا- برآمد ہونے والا لیپ ٹاپ لیسکو میٹرز کی پروگرامنگ اور ڈیٹا میں غیر قانونی ردوبدل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا- چھاپے کے دوران میٹر ریورسنگ میں استعمال ہونے والی جدید الیکٹرانک ڈیوائسز اور لیسکو کے متعدد بجلی میٹرز بھی تحویل میں لے لیے گئے- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔