Notification

پنجاب بھر کی سبزی و غلہ منڈیوں میں انٹری فیس ختم حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کی سبزی منڈیوں اور غلہ منڈیوں میں انٹری فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد منڈیوں میں آنے والے کسانوں، تاجروں اور کاروباری افراد کو انٹری فیس ادا نہیں کرنا ہوگی، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور اخراجات میں کمی متوقع ہے۔