لاہور شہر میں مون سون بارشوں کا ایک نہیں ایک کے بعد ایک طاقتور سلسلہ متوقع شہر لاہور میں مون سون بارشوں کا پہلا باقاعدہ طاقتور سسٹم آرہا ہے لاہور شہر میں پیر سے تقریباً ایک ہفتے تک موسلا دھار بارشوں کا امکان اتوار رات سے سسٹم کشمیر میں داخل ہوگا شہر لاہور میں اتوار رات اور پیر صبح کو تیز ہواؤں اور بارش کے محدود امکان شہر بھر میں موسلا دھار بارشیں کا تگڑا سلسلہ پیر سے شروع ہوگا شہر بھر وقفے وقفے سے موسلا دھار اور تیز بارشیں ہونگی –
بارش کے سلسلے کا زیادہ زور منگل تا جمعرات ہوگا اُسکے بعد ویک اینڈ پر زور ہوگا شہر میں اس دوران یعنی اگلے ہفتے کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوگی جس کی مقدار مختلف علاقوں میں 150 سے 250 ملی میٹر تک ہو سکتی ہے
ممکن ہے اس سے زیادہ بھی ہو جائے-
آئندہ ہفتے موسم خوشگوار اور مستحکم رہنے کا امکان اور درجہ حرارت معمول اور معمول سے کم رہ سکتے ہیں- شہر بھر میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے ڈوب جائے گے کمزور چھتوں اور گھروں والے حضرات اپنے حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں-
شہر میں موسلا دھار بارشوں کے باعث کسی بھی دن آفس سے چھٹی ہو سکتی ہے -تیاری رکھیں اگلا پورا ہفتہ خوشگوار اور مست رہنے والا ہے شمال مشرقی پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کی مقدار 300 تک اور اس سے تجاوز بھی کر سکتی ہے- دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز اور بلند ہو سکتا ہے- بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بروقت اپڈیٹس حاصل کرتے رہیں –