وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا آنے والی نسلوں کے پانی کی حفاظت کا مشن, 110 منی ڈیمز بن گئے،تصویری ثبوت پیش،800 مزید منی ڈیمز بنانے کی ہدایت،جدید اور محفوظ آن گراونڈ واٹر باڈیز بنانے کا حکم, الگ تھلگ پالیسیاں ختم-محکمہ زراعت،آبپاشی،لوکل گورنمنٹ اور ہاؤسنگ کو ‘ون ونڈو واٹر سیکیورٹی’ فریم ورک پر یکجا کرنے کا حکم, پنجاب میں ترسیل کے دوران 30 فیصد اور استعمال میں 25 فیصد پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار, پانی کی 20 فیصد بچت کے لیے 7 ہزار کلومیٹر طویل 2,600 واٹر کورسز کی پختگی کا کام مکمل, اگلے 3 سالوں میں 11,500 کلومیٹر طویل مزید 4,500 واٹر کورسز کی پختگی اور اصلاح کی جائے گی, ہائی ایفیشنسی اریگیشن سسٹم سے 18 ہزار ایکڑ فٹ پانی کی بچت اور 50 فیصد پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا-
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اگلے 3 سالوں میں 30 ہزار ایکڑ مزید اراضی کو ڈرپ اور سپرنکلر آبپاشی کے جدید نظام پر منتقل کیا جائے گا, گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور ڈویژن میں 100 ریچارج ویلز فعال جبکہ 300 مزید تکمیل کے قریب, وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس, وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں پانی کی بچت اور گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ پر رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا ,سمجھدار قوم وہی ہوتی ہے جو پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ بناتی ہے
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے آن گراؤنڈ واٹر باڈیز کا پلان طلب کر لیا- پوٹھوہار کے بارانی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے 3 سالوں میں 800 مزید مینی ڈیمز بنانے کی منظوری ,پوٹھوہار میں 800 نئے مینی ڈیمز کے قیام سے 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی
زیرِ زمین پانی کی مینجمنٹ کے لیے موجودہ لیگل فریم ورک کو مزید فعال اور بہتر بنانے کی ہدایت ,واٹر کنزرویشن اور پانی کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ایچ آر (HR) اسٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ ,وزیر اعلی مریم نواز شریف کا محکمہ زراعت، آبپاشی،ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کو پانی کی بچت کے لیے یکجا ہو کر کام کرنے کا حکم ,جاری مالی سال میں کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پر 1,000 نئے لیزر لینڈ لیولرز فراہم کیے جائیں گے اجلاس کے دوران صوبے میں کھاد کی مجموعی صورتحال اور فراہمی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا, اٹک، تلہ گنگ، گوجر خان اور راولپنڈی میں نئے تعمیر کردہ منی ڈیمز کے تصویری شواہد بھی پیش کیے گئے-