وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے 30 رکنی امریکی کاروباری وفد کی ملاقات امریکی بزنس وفد کا پر تپاک و پر خلوص استقبال کیا گیا- امریکی بزنس وفد میں میڈیکل،منرل،مینوفیکچرنگ،آئی ٹی، انڈسٹری، ہاسپٹلٹی، انرجی،الیکٹرونکس،مارکیٹنگ سمیت مختلف شعبوں کے معروف کاروباری شخصیات شامل امریکی کاروباری وفد کی وزیر اعلی مریم نواز شریف کو امریکہ آنے کی دعوت،وزیر اعلی پنجاب کا اظہار آمادگی،امریکی کاروباری وفد کو ‘پیوٹ’ (PIVOT) پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی- پنجاب اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اورباہمی شراکت داری کیلئے پنجاب میں اقتصادی مواقع تلاش کیے گئے-
امریکی کاروباری وفد نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو گیم چینجر قرار دیا،وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ہوم ڈائلیسز مشین کے حصول میں اظہار دلچسپی جو پنجاب میں دیکھا اس کی تعریف کرتے ہیں،پنجاب میں جس طرح پیش رفت ہوئی ہے اس سے بہت متاثر ہوئے پاکستان دنیا کی سب سے کم عمر آبادی کا حامل ہے جس میں بہت زیادہ صلاحیت ہے، اسے استعمال کرنا چاہیے،’ستھرا پنجاب’ ایک گیم چینجر پروگرام ہے-