نیسلے فیکٹری

پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لئے ایک اور فیصلہ کن قدم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شیخوپورہ میں نیسلے فیکٹری کے بائیو ماس اسٹیم پلانٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا، شیخوپورہ نیلسے فیکٹری میں جدید ترین بائیو ماس سٹیم پلانٹ تقریباً 45 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے قائم کیاگیا، جدید ترین بائیو ماس اسٹیم پلانٹ فصلوں کی باقیات جلانے کا ماحول دوست اور پائیدار متبادل ہو گا، جدید ترین بائیو ماس اسٹیم پلانٹ سالانہ تقریباً 72 ہزار ٹن زرعی باقیات ایندھن کے طور پر استعمال کرے گا جدید ترین بائیو ماس اسٹیم پلانٹ فی گھنٹہ30 ٹن سٹیم پیدا کرے گا اسٹیم پلانٹ منصوبے سے ایندھن کی مد میںسالانہ تقریباً 21 لاکھ 50 ہزار ڈالر بچت ہو گی بائیو ماس اسٹیم پلانٹ سے سالانہ تقریباً 24 ہزار 345 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے-
بائیو ماس اسٹیم پلانٹ نیسلے کے پروگرام برائے ماحولیاتی پائیداری کا اہم ترین حصہ ہے, زرعی فضلہ کھلے عام جلانے کی حوصلہ شکنی سے فضائی معیار میں بہتری آئے گی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پاکستان میں نیسلے کی خدمات پر بریفنگ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے لیے نیسلے کی عوامی خدمات کو سراہا, بائیو ماس اسٹیم پلانٹ پاکستان میں سرکلر اکانومی اور قابل تجدید توانائی کی نمایاں مثال ہے-منصوبہ حکومت پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ، صاف فضا، اور صنعتی ترقی کی ترجیحات سے مکمل ہم آہنگ ہے- موسمیاتی بہتری کے لئے بھرپور معاونت کی جائے گی-نیسلے سمیت موسمیاتی بہتری کے لئے سرگرم ہر ادارے کے لیےدروازے کھلے ہیں-