سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم سے مینیجنگ ڈائریکٹر پیپرا صاحبزادی وسیمہ عمر کی ملاقات، پنجاب پولیس کے افسران و ملازمین کے لیے حکومت پنجاب کے جدید ای پروکیورمنٹ سسٹم اور پیپرا رولز سے متعلق خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ای پروکیورمنٹ سسٹم کے فیچرز، استعمال اور قواعد و ضوابط سے متعلق تربیتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آن لائن پروکیورمنٹ سسٹم کے ذریعے سرکاری خریداری کے عمل میں شفافیت، رفتار، وقت اور اخراجات میں بچت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
ایم ڈی پیپرا صاحبزادی وسیمہ عمر نے افسران کو ای پروکیورمنٹ سسٹم، پیپرا رولز، آن لائن بڈنگ، ایوالویشن اور آرڈرنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ تربیتی سیشن کے اختتام پر آئی جی پنجاب عبدالکریم اور ایم ڈی پیپرا کے درمیان یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔