اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان سے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں وزارتِ بحری امور سے متعلق مختلف معاملات، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارتِ بحری امور کی مجموعی کارکردگی، بندرگاہوں کی استعداد میں اضافے، میری ٹائم سیکٹر کی ترقی، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ملک کی اقتصادی ترقی میں بحری شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بندرگاہوں کی استعداد، جدید سہولیات کی فراہمی، سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی تجارت کے لیے بحری انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ میری ٹائم سیکٹر کی ترقی، بندرگاہوں کی استعداد میں اضافہ اور جدید اصلاحات کے ذریعے ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔