وزیر اعلی مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی جائزہ اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی جائزہ اجلاس، ستھرا پنجاب کو صوبہ بھر میں مزید بہتری کا ہدف دے دیا- مارکیٹوں، بازاروں اور کمرشل ایریاز میں یکساں طرز کی ڈسٹ بین اور گاربیج بیگ استعمال کرنے کا حکم – کمرشل ایریاز سے ویسٹ ہٹانے کیلئے اوقات کار مقرر کرنے کی ہدایت- صبح پانچ بجے مرکزی روڈز کی دھلائی اور صفائی کا حکم – وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مختلف علاقوں میں خالی پلاٹ بھی صاف کرنے کی ہدایت
ستھرا پنجاب ورکرز کوہر ماہ کی پانچ تاریخ تک ادائیگی کا حکم – ستھرا پنجاب کمپنیوں سے ورکرز کو ادائیگی کی ماہانہ رپورٹ طلب- ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کی واجب الادارقوم کی جلد از جلد ادائیگی کا حکم – ستھرا پنجاب ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر فوری ایکشن کی ہدایت – وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن یقینی بنانے کا حکم -صوبہ بھر میں اے ڈی سی سوشل سروسز کو صفائی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی ہدایت-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا علاقائی ضروریات کے مطابق ورکرزاور میکینکل مشینری کی ضروریات پوری کرنا کا حکم- سکول، کالجز، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کے گرد و نواح میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت- پارکس اور گرین بیلٹوں میں بھی صفائی یقینی بنانے کا حکم، خالی منرل واٹر بوتل، جوسز کے ڈبے وغیرہ ہٹانے کی ہدایت- صوبہ بھر میں ریلوے ٹریک کے اردگرد اربن ایریاز کی صفائی کیلئے اقدامات کا حکم – شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی روزانہ اور بروقت صفائی یقینی بنانے کی ہدایت- ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ کنٹریکٹر اور ایم ڈی واساز سے مسلسل رابطوں اور ملاقاتوں کا حکم – فیلڈ مانیٹرنگ افسروں کیلئے یکساں یونیفارم، بائیک برانڈ کرنے کی ہدایت- ستھرا پنجاب میں ورکرز سے افسر تک ہر سطح پر کارکردگی جانچنے کے لئے ایس او پیز تشکیل دیئے جائیں۔
شہروں کی سبزیوں اور فروٹ منڈیوں کی صفائی پر خصوصی طور پر فوکس کیا جائے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں کنٹریکٹرز کو جرمانہ سے قبل24 گھنٹے میں بہتری لانے کی مہلت دی جائے۔ جرمانہ کرنا ہمارا مقصد نہیں بلکہ صفائی یقینی بنانے کیلئے کام کیا جائے۔ ستھرا پنجاب میں کام نہ کرنے والوں کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ستھرا پنجاب کی گاڑیوں، کنٹینرز اور ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کی ریگولر صفائی کی جائے۔شہروں کے مین روڈز کے علاوہ گلی محلوں کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے۔ ستھراپنجاب میرے دل کے بہت قریب ہے، مزید نتائج کے لئے مزید محنت کرنا ہوگی۔ لاہور، خانیوال، اوکاڑہ، اٹک، قصور،مری اور دیگر کو شاباش، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دیگر کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سات دن بعد اجلاس طلب کر لیا-