وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں محمدیوسف کسیلہ،ملک نوشیر انجم لنگڑیال،میاں محمد ثاقب خورشید اورمحمد نعیم اختر خان بھابھہ شامل, ملاقات کے دوران سیاسی امور،ترقیاتی پراجیکٹس اور عوامی فلاحی منصوبوں پر بات چیت, 5 دہائیوں سے سنگل اور خستہ حال وہاڑی ملتان روڈ کو دورویہ, شاندار,ایکسپریس وے میں بدلنے پرارکان صوبائی اسمبلی کا اظہار تشکر, ارکان اسمبلی نے وہاڑی ملتان روڈ دورویہ سڑک کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا گیم چینجر منصوبہ قرار دیا, ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ملتان وہاڑی روڈ کی بحالی پر عوام کے شاندار فیڈبیک سے آگاہ کیا, وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر علاقے کی ترقی کیلئے سنگ میل ہے۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے وہاڑی میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پربھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا, وہاڑی سے بورے والا اور ٹبہ سلطان پورمیں الیکٹروبس عوام کے لئے شاندار ٹرانسپورٹ ہے۔ الیکٹروبس میں طلبہ، خواتین اور بزرگوں کیلئے مفت سفر کی سہولت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کابے مثال اقدام ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ تحصیل بورے والا، میلسی اور وہاڑی میں تقریباً 21 ارب روپے کے میگا پراجیکٹ شروع کیے گئے ہیں, وہاڑی ریل بازار کی بیوٹیفکیشن سے شہر کا اربن کلچر نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔ دو رویہ ملتان وہاڑی روڈ سے روزانہ چار اضلاع کے لاکھوں مسافر مستفید ہورہے ہیں۔ پنجاب کے عوام کی خدمت کا جذبہ اپنے قائد محمد نواز شریف سے ورثہ میں ملا۔ وہاڑی ملتان روڈ کی فوری تعمیر علاقے کے عوام کا حق تھاجس کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی۔