سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ

اعلیٰ ترین سول اعزاز کے لیے سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ نامزد

لاہور: حکومت پنجاب نے پولیس کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے دونوں افسران کی نامزدگی ان کی پیشہ ورانہ خدمات، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خلاف کارروائیوں میں کردار کے اعتراف کے طور پر کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بطور آئی جی پنجاب صوبے میں پولیس اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور جرائم کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کی نگرانی کی، جبکہ سہیل ظفر چٹھہ نے کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی کرتے ہوئے سنگین جرائم کے خلاف کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ حکومت پنجاب کا یہ اقدام دونوں پولیس افسران کی خدمات کو سرکاری سطح پر سراہنے اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے