وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 14اگست پرخاص اور تاریخی پراجیکٹ،پنجاب انٹیگریٹڈ سیف سٹی نیٹ ورک کا ڈیجیٹل افتتاح کردیا-پنجاب تمام 41 اضلاع اور 02 تحصیلوں میں مربوط سیف سٹی نیٹ ورک قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے-پولیس، سی سی ڈی اور سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کوششوں سے جرائم میں تقریباً80فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے- نوازشریف نے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور پنجاب انٹیگریٹڈ سیف سٹی نیٹ ورک کا ڈیجیٹل افتتاح کیا- نوازشریف نے تمام اضلاع کی سیف سٹی سکرینوں کا مشاہدہ کیا-آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے پنجاب پولیس کی سپورٹ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا-
پولیس کمیونیکشن آفیسرزنے تقریب میں خطاب کے دوران اپنے تاثرات بیان کیے -روجھان/کچے کے رہائشی نوجوان پولیس کمیونیکشن آفیسرفضل محمد نے بلوچی زبان میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا-بھکر /دریا خان کی پولیس کمیونیکشن آفیسرخدیجہ غفارنے آسمان کی بلندیوں کو چھونے کا موقع دینے پر اظہار تشکرکیاہے-گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے پر مامورپولیس کمیونیکشن آفیسر محمدعلی نے دل کو چھولینے والی کہانی بیان کی-
ملتان کے پولیس کمیونیکشن آفیسر فرحان علی نے شناخت ایپ ”میری پہچان“کے بارے میں بتایا-کوٹ رادھا کشن کے پولیس کمیونیکشن آفیسر محمد جمیل نے تاثرات بیان کیے -ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس نے خطاب میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ انٹیگریٹڈ سمارٹ سیف سٹیز نیٹ ورک، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے صوبہ بھر میں نگرانی کا موثر نظام قائم کیاگیا ہے- انٹیلی جنس سرویلنس،ایمرجنسی 15,انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ،رئیل ٹائم کمانڈ اینڈ کنٹرول، پیشگوئی پر مبنی پولیسنگ سسٹم، سیف سٹی پراجیکٹ میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ سیفٹی، ورچوئل سینٹر، ورچوئل بلڈ بینک، میثاق،ٹریفک اورانوائرمنٹ شامل ہیں –
صوبہ بھر میں 1500مزیدپینک بٹن لگائے جائیں گے،ہر تھانے میں پینک بٹن نصب ہوں گے- پولیس خدمت مرکزسمارٹ سکرین،شاپنگ سینٹرل اورعوامی مقامات پر نصب کی جائے گی- ایمرجنسی15، ڈیجیٹل شواہد اور رئیل ٹائم کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ذریعے عوام کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا-آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمروں کی مدد سے چہروں کی شناخت اور ہتھیاروں کی نشاندہی ممکن ہوگی- پنجاب سیف سٹی پبلک سیفٹی ماڈل کیلئے اقوام متحدہ کے WSIS چیمپیئن ایوارڈ اور IACP ایکسی لینس ایوارڈکے اعزازات قابل تعریف ہیں –