انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مانگا منڈی

مانگا منڈی کے علاقہ میں شہری محمد حنیف کے اندھے قتل کا ڈراپ سین مقتول کا بھانجا مرکزی ملزم نکلا

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مانگا منڈی مرتضٰی اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں مقتول کا بھانجا اور اس کا سا لا شامل،ملزمان نے خاندانی رنجش کی بناء پر شہری محمد حنیف کے پھندا ڈال کر بے دردی سےقتل کردیا تھا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا-ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی- ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا-