اسلام آباد یونیورسٹی میں ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں ایک فوجی افسر کی قریبی عزیزہ کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے فون کرکے افسر کو یونیورسٹی طلب کیا۔ بعد ازاں یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں فوجی افسر کو متعلقہ ادارے نے اپنی تحویل میں لے کر انکوائری شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں افسر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب واقعے کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی-