بیرسٹر افتخار گیلانی

آزاد کشمیر انتخابات میں بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

آزاد کشمیر کے آئندہ سیاسی منظرنامے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انتخابات کے بعد بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی قیادت اور متعلقہ حلقوں میں رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی کے بعد آزاد کشمیر کی نئی حکومت کے قیام کے لیے آئینی اور سیاسی مراحل مکمل کیے جائیں گے۔ تاہم حتمی پیش رفت اور باضابطہ اعلان متعلقہ سیاسی قیادت کی جانب سے کیا جائے گا۔