پنجاب کےوفد کاGuizhouکے نیشنل بگ ڈیٹا جامع پائلٹ زون کے کمیونیکیشن اینڈ ایکسپیرینس سنٹر کادورہ، وفد کوبگ ڈیٹا پائلٹ زون میں انڈسٹری کے تاریخی ارتقاء، حکومتی امور، عوامی معاش اور صنعتی ترقی میں سنٹر کے بارے میں آگاہ کیا گیا, وفد نے چین کے پہلے قومی سطح کے بگ ڈیٹا پائلٹ زون کی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں کی نمائش اور ڈیجیٹل جدت کو سراہا-
وفد کا چین اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کے نئے مواقع میں اظہار دلچسپی, بڑی ڈیٹا انڈسٹری سے پاکستان کی ترقیاتی ضروریات پر مبنی ٹیکنالوجی کے نفاذ اور ڈیٹا تعاون سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ پنجاب میں سموگ، ماحولیاتی کے کنٹرول کیلئے بگ ڈیٹا پائلٹ زون کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ لیا جاسکتا ہے۔ بگ ڈیٹا پائلٹ زون ڈیٹا اسٹوریج، سمارٹ لاجسٹکس، ماحولیاتی مانیٹرنگ، خودکار گاڑیوں اور مصنوعی ذہانت (AI) کے لئے اہم ہے۔