وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے (Huawei) حکام سے ملاقات کی، ہواوے(Huawei) کے اعلیٰ عہدیداروں نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کیساتھ ہواوے(Huawei)کی اشتراک کارکا خیرمقدم کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہواوے کمپنی کونواز شریف آئی ٹی سٹی میں بھرپورمیں سرمایہ کاری کی دعوت پنجاب کے1000 نوجوانوں کو ہواوے ماسٹر ٹرینر کے طور پر ٹریننگ پراتفاق کیا گیا- پنجاب کی 300وویمن ٹرینرز کو بھی ہواوے اے آئی ٹریننگ کرائے گا پنجاب میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ڈیلیوری یونٹ بنانے کی تجویز کا جائزہ، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں 6 ڈیٹا سنٹر اور ساورن ڈیٹا سنٹر کے قیام پر تبادلہ خیال، ملاقات میں پنجاب کو مصنوعی ذہانت سے لیس صوبہ بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری پراتفاق ملاقات میں موثر سرکاری-انٹرپرائز کوآرڈینیشن میکانزم کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا- سمارٹ سٹی، کمانڈ سنٹر، ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن، ایگریکلچر اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ہواوے کے اشتراک کار کا خیر مقدم کیا-
پنجاب میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور سمارٹ پبلک سروسز روڈ میپ کا جائزہ، ملاقات میں انفرادی ٹیکنالوجی کے منصوبوں اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایکو سسٹم کے تعاون پر تبادلہ خیال ملاقات میں ہواوے اور حکومت پاکستان کے اشتراک کار کو موثر بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے پر اتفاق کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی ڈیجیٹل تبدیلی میں معاونت کے لیے ہواوے کے عزم کو سراہا- پنجاب کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں آگے بڑھانا اولین ترجیح ہے۔
پنجاب پاکستان اورجنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ فعال صوبہ ہے، اقتصادی ترقی، جدت، روزگار اور بہتر عوامی خدمات میں معاونت کر سکتا ہے۔پنجاب حکومت کارکردگی، شفافیت، فیصلہ سازی، شہریوں کی خدمات کے معیار اور ٹیکنالوجیز کے بھرپور استعمال کررہی ہیں۔ ٹیلنٹ کی نشوونما اور ٹیکنالوجی تک جامع رسائی پنجاب کی حکمت عملی کے اہم ستون ہے۔ معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ڈیجیٹل طور پر بااختیار، فعال، اختراعی اور شہریوں پر مرکوز پنجاب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ پنجاب میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مقامی AI ماڈلز تیار کیے جائیں گے۔ صوبائی معاون خصوصی علی ڈار نے پنجاب میں اے آئی آفس سے متعلق بریفنگ دی پنجاب میں پہلی مرتبہ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور گورننس کیلئے اے آئی کا موثر استعمال یقینی بنایا جارہا ہے۔ پنجاب ڈیٹا لیر اور ڈیجیٹلائزیشن پر موثر کام کررہا ہے۔ پنجاب 65 فیصد نوجوان آبادی کے ساتھ بہتر اور شاندار مواقع ر کھتا ہے۔
پنجاب اے آئی ٹیکنالوجی کو ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے لئے استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔ 2029 ء تک پنجاب جنوبی ایشیاء میں اے آئی سے منسلک اور مربوط نظام رکھنا والا صوبہ بن جائے گا۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے۔ اے آئی کو طلباء کے لئے مارکیٹ میں مواقع مہیا کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوچکا ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی، ایگریکلچر، ٹریفک اور دیگر امور میں اے آئی کی معاونت کارگر ثابت ہورہی ہے۔ پاکستان بھر میں پنجاب اے آئی آفس قائم کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔ اے آئی امور میں چین کی طرف سے ٹیکنیکل معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔ پاکستان دنیا بھر میں فری لانسر کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک ہے۔ حکومت پنجاب نہ صرف سرکاری افسروں، اہلکاروں بلکہ کبنٹ ممبرز کو بھی آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی ٹریننگ کرا رہی ہے۔نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فور لیر ڈیٹا سنٹر قائم کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ہواوے(Huawei) پنجاب کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔