ستھرا پنجاب کی گاڑیوں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کی طرف سے ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر اظہار برہمی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کی طرف سے ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر اظہار برہمی, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کی گاڑی تلے آکر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کوہر صورت ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کا حکم, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک جام کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت, لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تمام معروف روڈز پر بائیک لین مقرر کرنے کی ہدایت, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پیدل سڑک کراس کرنے والوں کیلئے زبیرا کراسنگ کی پابندی یقینی بنانے کا حکم , پیدل سڑک کراس کرنے والوں کیلئے الرٹ بٹن نصب کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا- زبیرا کراسنگ پر پیدل گزرنے والوں کیلئے پابندی یقینی بنانے کیلئے کیمرے سے ڈیجیٹل نگرانی کرنے پر اتفاق کیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زبیرا کراسنگ پابندی یقینی بنانے کیلئے مال روڈ پر پہلا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم ,مال بردار ٹریکٹر ٹرالی کو کور کیے بغیر روڈ پر نہ آنے کی پابندی یقینی بنانے کا حکم ,ستھرا پنجاب کی ٹریکٹر ٹرالیوں کے لئے بھی کور کرنے کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت, گنے کا سیزن شروع ہونے سے پہلے اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم ,وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ساؤتھ ایشیا میں لاہور کی ٹریفک رینکنگ میں بہتری پر مسرت کا اظہار کیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فیروز پور روڈ کو بھی لا ہور کا ماڈل روڈ قرار دینے کی ہدایت, پائن ایوینو، جاتی امراء چوک میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سگنل لگانے کی ہدایت کی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدات خصوصی اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا- نمبیو(Numbeo)گلوبل ٹریفک رینکنگ انڈکس میں لاہور 149 سے 29 ویں نمبرپر آچکا ہے۔ جاتی امراء چوک، پائن ایونیو، ڈیفنس موڑ، کریم بلاک، اکبر فلائی اوور، کاہنہ، مین بلیو وارڈ میں ٹریفک ہجوم میں 70 فیصد تک کمی۔ 16 سے 18سال کے بچوں کیلئے 4096 ٹریفک پرمٹ/ لائسنس جاری ہوچکے ہیں۔ لاہور میں مختلف مقامات پر خواتین کیلئے 65 ہزار پینک بٹن لگائے جا چکے ہیں۔