نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کی ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کی ملاقات ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی- وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا شکریہ ادا کیا-
وزیراعظم افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ وزیراعظم افتخار گیلانی کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب میں تاریخ ساز پراجیکٹس شروع کرنے پر خراج تحسین، آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے پنجاب کے پراجیکٹ مشعل راہ ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں آزاد کشمیر کو ترقی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔