وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ڈیرہ غازی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں احمد خان لغاری،علی احمد لغاری،اسامہ عبدالکریم،حنیف پتافی،اسامہ لغاری،صلاح الدین خان شامل, ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن وامان اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو حلقے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی- ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو کامیاب دورہ چین پر مبارکبادپیش کی-
ارکان صوبائی اسمبلی کا ڈی جی خان الیکٹروبس سروس شروع کرانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین ,ڈی جی خان میں الیکٹروبس سروس گیم چینجر منصوبہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے عوام الیکٹروبس سروس کے اجراء پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی موثر پالیسی کے تحت ڈی جی خان میں امن وامان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہورہی ہے۔ کچہ میں پہلی بار امن وامان کی صورتحال میں بہتری پنجاب میں گڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دورہ چین کا مقصد پنجاب کو اے آئی دنیا کا ہب بنانا ہے۔ پنجاب میں بھی جلد چینی طرز پر کینسر اور دیگر امراض کی تشخیص کے لئے جدید طریقہ علاج متعارف کرارہے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں الیکٹروبسوں سے عوام کو سفر کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہےتاریخ میں پہلی بار لاہور کی طرز پر دیگر علاقوں میں بھی بڑے ترقیاتی پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔ سپلائی اور بیوٹی فیکشن پراجیکٹ شروع ہیں ۔