صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن (ر) علی اعجاز کو سی ایم میرٹ بیج سے نواز دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن (ر) علی اعجاز کو سی ایم میرٹ بیج سے نواز دیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے تقریب میں صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا اورڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن (ر) علی اعجاز کوسی ایم میرٹ بیج لگایا- مریدکے اور فیروز والا کے دیہات میں اچانک پانی پہنچنے پرمعاون خصوصی شعیب مرزا نے سات دن ریسکیو ریلیف ورک کی خود نگرانی کی شعیب مرزا نے سینکڑوں سیلاب متاثرہ لوگوں کو اپنی نگرانی میں ریسکیوکرایا اور محفوظ مقامات پر منتقل کرایا-
عوام کی خدمت کیلئے اپنا سکھ چین تیج دینے والے حقیقی ہیرو ہوتے ہیں،دکھ سکھ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا اور موجودہ رہنا قابل قدر ہے- عوام پر مشکل آئے تو افسران دفتروں میں نہ بیٹھیں بلکہ ان کیساتھ کھڑے ہوں،مجھے خوشی ہے کہ میری ٹیم میں شعیب مرزا اور علی اعجاز جیسے لوگ موجود ہیں ۔معاون خصوصی شعیب مرزا مریدکے اور فیروز والا کے تمام متاثرہ گاؤں میں سات دن خود موجود رہے۔شعیب مرزا نے سیلاب متاثرہ لوگوں کیلئے رہائش، کھانے، ادویات اور دیگر ضروریات کے انتظام میں اہم کردارادا کیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز ہربنس پورہ میں چھت گرنے پر فوراً پہنچے اور 16 گھنٹے مسلسل جائے حادثہ پر موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی کاوشوں سے ہربنس سانحہ میں پانچ قیمتی انسانی جانیں بچانا ممکن ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر علی اعجاز کو شاباش دی اور سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی شعیب مرزا اور علی اعجاز کو عوامی خدمت کے جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی نوازشریف نے کہاکہ عوام کی خدمت کیلئے اپنا سکھ چین تیج دینے والے حقیقی ہیرو ہوتے ہیں۔دکھ سکھ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا اور موجودہ رہنا قابل قدر ہے۔ عوام پر مشکل آئے تو افسران دفتروں میں نہ بیٹھیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔مجھے خوشی ہے کہ میری ٹیم میں شعیب مرزا اور علی اعجاز جیسے لوگ موجود ہیں۔