وزیراعلی مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کر دیا, وزیراعلی مریم نواز شریف نے سٹیٹ آف آرٹ موبائل وٹرنری ڈسپنسری،وٹرنری لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا معائنہ کیا, وزیراعلی مریم نواز شریف کی لائیوسٹاک کانفرنس کے انعقاد کی ہدایت, وزیراعلی مریم نواز شریف نے ماڈل وٹرنری ہسپتال کے مجوزہ ڈیزائن کی منظوری بھی دی مزید 30 موبائل وٹرنری ڈسپنسری اور 17 موبائل وٹرنری لیب کا آغاز،پنجاب میں206 2موبائل وٹرنری ہسپتال فنکشنل ہو گئے-
موبائل وٹرنری ڈسپنسری میں الٹراساؤنڈ،ایکسرے یونٹ اور موبائل وٹرنری لیبارٹری میں موقع پر ہی 40ٹیسٹ کئے جا سکیں گے موبائل وٹرنری ہسپتال میں مویشیوں کی بیماریوں کی سکریننگ/ سرویلنس صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری لائیوسٹاک احمد عزیز تارڑ نے بریفنگ دی- پنجاب کے 10ڈویژنل ہسپتالوں میں ایکسرے، 36ڈسٹرکٹ میں آپریشن تھیٹر،لیبارٹریاں اور ہر تحصیل میں138الٹرا ساؤنڈ مشینیں موجودہوں گی, صوبہ بھر میں مویشیوں کے علاج کے لئے فارمر کے ڈیرے پر جاکر 6964موبائل موٹر بائیک پر وٹرنری اسسٹنٹ متحرک۔ سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت 1ہزار انٹرنر نے 34لاکھ مویشیوں کا علاج کیا۔
پنجاب کی ہر تحصیل میں 230 وٹرنری ہسپتالوں کی تعمیر وبحالی کے ساتھ ماڈل وٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ ماڈل وٹرنری ہسپتال میں کیٹل کرش،جدید ترین مکینیکل کرش اور ہارس کرش موجود ہوں گے۔آپریشن تھیٹرز میں ہائیڈرالک آپریشن ٹیبل اور جدید ترین لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے پنجاب میں 8لاکھ جانوروں کی مصنوعی نسل کشی۔ پنجاب موثر ویکسی نیشن کی وجہ سے لمپی سکن بیماری سے محفوظ ہوچکا ہے۔ پنجا ب میں مویشیوں کی بہتر افزائش نسل سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بڑھائیں گے۔ پنجاب کے لائیو سٹاک فارمرز کو گھر کے دہلیز پر مویشیوں کے علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔