سِنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14 ویں بیچ کی اختتامی تقریب کا انعقاد، 05 ہفتوں پر محیط اس پروگرام میں پنجاب یونیورسٹی کے 38 اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 27 طلبا و طالبات کو 5 گروپس میں تقسیم کر کے سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سیف سٹیز اتھارٹی، انویسٹی گیشن اور آئی ٹی برانچز سے اٹیچ کیا گیا، جہاں طلبا و طالبات نے پولیسنگ اور فیلڈ چیلنجز کو قریب سے سمجھا اور اختتام پر اپنی پریزنٹیشن رپورٹس پیش کیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم اور سینئر پولیس افسران نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ تعلیمی و تحقیقی کلچر کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو عملی مواقع فراہم کر رہے ہیں اور دورانِ انٹرن شپ حاصل ہونے والا یہ تجربہ ان کی کیریئر ڈویلپمنٹ میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ عاصم گلزار، ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، یونیورسٹی اساتذہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔