شہداء پولیس کو خراج تحسین

لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ، شہید کانسٹیبل وارث علی کی برسی کے موقع پر پولیس گارد نے شہید کی قبر پرحاضری دی۔ لاہور پولیس کےچاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پرسلامی پیش کی۔فاتحہ خوانی کی ،کانسٹیبل وارث علی 03 ستمبر 2006 کو تھانہ فیصل ٹاؤن تعینات تھے۔ ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے٫آپ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کرنے کی کوشش کی ملزمان نے سیدھی فائرنگ کر دی جس سے آپ شہید ہو گئے۔ فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں
پولیس فورس کا قیامِ امن میں مثالی کردار ہے محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔محکمہ پولیس زندگی کے ہر موقع پر شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔