میجر جنرل فیصل نصیر

ڈی جی(سی) میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا(NACTA)کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

وفاقی حکومت نے ڈی جی(سی) میجر جنرل فیصل نصیر( ہلال امتیاز ملٹری تمغہ بسالت )کو نیکٹا(NACTA)کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے ان کی تقرری تین سال کےلیے کی گئی ہے اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
میجر جنرل فیصل نصیر ایک تجربہ کار آفیسر ہیں جنھیں انسداد دہشت گردی آپریشنز کا وسیع تجربہ ہے اور اس وقت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جو آپریشنز جاری ہیں اس کے تناظر میں ان کی تقرری غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے ۔