پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیفٹک آفس میں اے آئی انٹیلی جنس ہب کی ای لانچنگ کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اے آئی انٹیلی جنس ہب پراجیکٹ کا افتتاح کیا- پیفٹک ہیڈکوارٹر میں اے آئی انٹیلی جنس پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چند ماہ پہلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تصور نے عملی شکل اختیار کر لی ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاک فوج اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ان کا تعاون قابل تحسین ہے۔ ریکارڈ وقت میں اے آئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب کے قیام پر منسٹر ہوم خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ہوم احمد جاوید قاضی اور دیگر افسران کو شاباش اور مبارکباد پیش کرتی ہوں۔پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شاباش کے مستحق ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تمام سکیورٹی اداروں نے عوام کی حفاظت اور امن وامان کے قیام کے لئے ون یونٹ بن کر کام کیا۔سکیورٹی میں مشکلات اور چیلنجز کے باوجود قابل فخر کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔