وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ سے ملاقات کی ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کا خیر مقدم کیا. ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا- اے ڈی بی کے نائب صدر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن اور سپیڈ کو سراہا – ملاقات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، زراعت، ٹیکنیکل ہنر، صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں مل کر چلنے پر اتفاق کارڈیک ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور کینسر ہسپتال پرایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ”پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم“ کے انعقاد پراے ڈی پی سے اظہار تشکر، نرسنگ تعلیم، اسکولوں میں سٹیم لیبز کے قیام، اورکسانوں کو زرعی مشینری کے لیے تین رعایتی قرضوں کے معاہدوں پر بات چیت، پنجاب میں تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہیں۔ اگلے سال تک اے ڈی پی کی معاونت سے مزیددو ہزار الیکٹرو بسیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی ہیلتھ پراجیکٹس ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، عوام کی سہولت کے لئے جلد مکمل کریں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زراعت کی بہتری اور معاشی ترقی کے منصوبے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کو گیم چینجر قرار دیا تیل کے بیجوں، دالوں اور پھلوں کی کاشت بڑھانے، زرعی فنانس اور کولڈ چینز بہتر کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ اے ڈی بی کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب پاکستان کی فوڈ باسکٹ، بڑھتی ہوئی ورک فورس کے ساتھ صنعتی ترقی کا ہب ہے۔ پنجاب حکومت وسیع اصلاحاتی ایجنڈا، مضبوط حکمرانی، بہتر سروس کی فراہمی، اقتصادی بحالی اور ترقی پر مرکوز ہے۔ PIVOTکے تحت صوبے میں ویلیو ایڈیشن، برآمدات، مہارتوں کی ترقی اور پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری کو بڑھارہے ہیں۔