AI سائبر حملے کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی AI ٹاسک فورس نے اہم انفراسٹرکچر پر ممکنہ حملوں کے معاملے پر غور کیا ہے۔ ٹاسک فورس نے AI سے ہونے والے حملوں اور سیکیورٹی کمزوریوں کی رپورٹنگ کے لیے ایسا نظام بنانے پر بات کی جس میں اداروں کو قانونی خطرات کے خوف کے بغیر معلومات شیئر کرنے کی سہولت حاصل ہو۔ بینکنگ، توانائی اور ایمرجنسی سروسز جیسے شعبوں کو AI سے چلنے والے سائبر حملوں کے ممکنہ اہداف میں شمار کیا جا رہا ہے۔