پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور پہلے مرحلے کے انتخابات 7 فروری 2027 کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی تجویز منظور کرتے ہوئے صوبے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ہر مرحلے میں 18 اضلاع شامل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور سمیت متعدد اضلاع شامل کیے گئے ہیں، جبکہ فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر اضلاع دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔ کمیشن نے متعلقہ حکام کو انتخابی عمل سے قبل تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب حکومت نے انتخابات جنوری یا فروری میں کرانے کی تجویز دی تھی تاکہ موسم نسبتاً بہتر ہونے کی وجہ سے انتخابی سرگرمیوں میں آسانی رہے۔