لاہور صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سُتھرا پنجاب ایجنسی کی مانیٹرنگ ٹیموں نے تجارتی علاقوں میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی اور ای چالان کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس نظام میں سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق لاہور میں روزانہ کچرا اٹھانے کے لیے 3,103 لوڈر رکشے اور 1,203 بنیادی کلیکشن گاڑیاں کام کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ دھول اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ والے 48 رکشے اور 10 واٹر گنز بھی استعمال کی جارہی ہیں۔
کمشنر لاہور نے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس ختم کرنے اور صفائی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔