پنجاب خوشحال دیہات پروگرام کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو مقامی آبادی کی شمولیت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 485 دیہات میں کوآپریٹو سوسائٹیاں قائم کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 1,500 دیہات کو شامل کیا جائے گا۔ منصوبوں میں پکی گلیاں، نکاسی آب، گندے پانی کے تالاب اور سولر اسٹریٹ لائٹس شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے پروگرام کے آغاز کے لیے 44 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ مقامی افراد کو اپنے دیہات کے ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں کردار دینے کے لیے کوآپریٹو سوسائٹی ماڈل استعمال کیا جائے گا۔