پنجاب اسمبلی میں گندم اور چینی

پنجاب اسمبلی میں گندم اور چینی کی قیمتوں سمیت اسموگ پر بحث

پنجاب اسمبلی میں گندم اور چینی کی قیمتوں، گنے کے سپورٹ پرائس اور اسموگ کی صورتحال پر حکومت سے سوالات کیے گئے۔ اجلاس میں پولیس اور پنجاب آرمز قوانین سے متعلق دو ترمیمی بل بھی پیش کیے گئے۔ ماحولیاتی امور کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے زیادہ آلودہ علاقوں میں اسموگ کم کرنے کے لیے 13 اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جارہی ہیں، جبکہ فیصل آباد میں دو اور گوجرانوالہ میں ایک گن کام کررہی ہے۔ حکام نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بھٹوں، ٹریفک، صنعتوں اور دیگر آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف کارروائی جاری ہے۔