پارکس ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہورکے نئے مینجنگ ڈائریکٹر راجہ منصور احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ادارے کے افسران نے ان کا دفتر پہنچنے پر استقبال کیا۔ راجہ منصور احمد پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سے قبل بھی پارکس ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہورکے مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نئے ایم ڈی نے لاہور کی خوبصورتی، سبزہ بڑھانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامی معاملات میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا۔