بڑی ویب سائٹس پر سائبر حملہ

بڑی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، 170 سے زائد معروف سائٹس متاثر ہونے کی رپورٹ

دنیا کی 170 سے زائد معروف ویب سائٹس سائبر حملے کی زد میں آنے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ متاثر ہونے والی ویب سائٹس میں BBC، IKEA اور Air France سمیت معروف نام شامل ہیں۔ سکیورٹی محققین کے مطابق حملہ آوروں کا مقصد کرپٹو کرنسی چوری اور iPhone صارفین کو نشانہ بنانا ہوسکتا ہے۔ سائبر سکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشتبہ لنکس، غیر معروف فائلوں اور جعلی ویب صفحات سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔