آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کو ہمدرد پاکستان کی جانب سے “عافیت سے جیتے رہو” یادگاری شیلڈ ,سید علی بخاری نےپیش کی ۔ اس موقع پر فلاحِ انسانیت اور نونہال پروگرامز کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو ہمدرد سینٹر آنے کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے رضامندی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر الخیر گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد شیخ سعد، موٹیویشنل اسپیکر و کالم نگار شاہد قادر اور دبئی چیمبر آف کامرس کے سینئر ایگزیکٹو ممبر علی رضا بھی موجود تھے۔