آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، فیملیز کے مسائل سنےاور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے- شہید ہیڈ کانسٹیبل امجد حسین کے بیٹے کی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہمی کی ہدایت، مرحوم کانسٹیبل جمیل احمد کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو زیر غور لانے کی ہدایت، شہید کانسٹیبل ریاض حسین کے بیٹے کی بھرتی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت، لیڈی کانسٹیبل گل فشاں کی محکمانہ کاروائی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ضروری کاروائی کی ہدایت، کانسٹیبل کامران حسین کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو ریلیف کی ہدایت، 8 ٹی اے ایس آئیز کی پروبیشنر کورس میں شمولیت کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو زیر غور لانے کی ہدایت، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے-