بنگلہ دیشی حافظ قرآن نورالدین زکریا

بنگلہ دیشی حافظ قرآن نورالدین زکریا نے 133 ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بنگلہ دیشی حافظ قرآن نورالدین زکریا پر اللہ تعالیٰ نے چند گھنٹوں میں کروڑوں روپے کی برسات کردی – سعودی عرب مکہ میں 46ویں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی قرآن کریم مقابلے میں بنگلہ دیش کے قاری حافظ نورالدین زکریا نے 133ممالک میں سے پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر اسکو سعودی حکومت نے ایک لاکھ ریال نقد انعام دے دیا جبکہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم نے دنیا بھر میں بنگلہ دیش کا نام روشن کرنے پر انعام دینے کا اعلان سویلین اعزاز اور سرکاری ٹی وی میں تلاوت کیلئے سرکاری نوکری بھی دینے کا اعلان کیا –
کہا جارہا ہے کہ حافظ نورالدین زکریا کا والدسائیکل پر دودھ فروخت کرکے اپنے گھر کا نظام چلاتا تھا اس مقابلے کیلئے آنے سے پہلے حافظ نورالدین زکریا کے والد نے اپنی گائے کو فروخت کیا تھا اپنے بیٹے کی ٹکٹ اور دیگر اخراجات کیلئے حافظ نورالدین کے والد کی نیت اتنی صاف تھی کہ اللہ نے اس کے بیٹے کو 133ممالک میں سے نمبر 1بنایا جس کے پاس ٹکٹ کیلئے پیسے نہیں تھے اللہ تعالیٰ نے اس پر کروڑوں کی برسات کردی-